آئین اور قانون کی بالادستی سے ماضی کی غلطیوںکا ازالہ ممکن ہے؛ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف

11

اسلام آباد، 15 ستمبر(اے پی پی ): وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئین اور قانون کی بالادستی سے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو فساد برپا کر رہے ہیں ریاستی ادارے اس کا حساب لیں گے، ہم ملک میں خون خرابہ یا فتنہ و فساد نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان لازمی طور پر اپنی گفتگو میں اسلامی ٹچ دینا چاہتے ہیں تو پہلے جید علماء کرام سے ان معاملات پر رہنمائی حاصل کریں تاہم ہم مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔