آوران؛ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے  تحصیل جل جھاؤ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

4

آوران، 15ستمبر(اے پی پی):وزیراعلیٰ  بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زیر تعمیر آر ایچ سی تحصیل جل جھاؤ کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولتیں ان کی دہلیز پر دستیاب ہوسکیں۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی دستیابی کیلئے بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

 وزیراعلیٰ نے جھاؤ کیمپ تا شندی روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جہاں انہیں منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔انہوں  نے منصوبے کی معیاری اور مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔