احمدپورشرقیہ؛منشیات فروش کو پچیس سال قید ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

12

احمدپورشرقیہ ، 30 ستمبر (ے پی پی ): ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات فروش کو پچیس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی  ۔

 دو سال قبل نصرالدین ولد عبدالعلیم قوم پٹھان نامی منشیات فروش کو پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود سے بھاری منشیات سمیت گرفتار کیا گیا تھا ۔منشیات فروش کے قبضے سے تین من سے زائد منشیات برآمد ہوئی تھی اس کے خلاف 380/20 بجرم 9C کا مقدمہ درج ہوا تھا ۔ معزز عدالت کے جج علی رضا نے سرکاری وکیل اصغر خان کے دلائل سننے کے بعد 25 سال قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا  کا فیصلہ سنایا ہے ۔