سکھر۔27ستمبر (اے پی پی) اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں تاجروں کے وفد جس میں حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالباری انصاری و دیگر شامل تھے نے انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونیوالیامیدواران کو کامیابی پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی۔
اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں،چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ مخلصانہ جدوجہد کی ہے انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ کے جمہوری انداز سے الیکن کروانا خوش آئند اقدام ہے امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات اٹھائینگے۔ اس سلسلے میں سکھر اسمال ٹریڈرزکی جانب سے ماضی کی طرح آئندہ بھی نومنتخب عہدیداران سے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔