ملتان، 08 ستمبر (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے کہا ہے کہ اعلی پولیس افسران انصاف کی فراہمی کے لیے دفاتر کی بجائے فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں ، تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے دفتر آئے سائلین کے مسائل سنے اور حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے کھلے ہیں،عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کا اولین فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ فرائض کی بجا آوری میں غفلت برتنے والے پولیس آفسران کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔