رینالہ خورد،21 ستمبر(اے پی پی):تھانہ چوچک پولیس کی کارروائی، اسلحہ کے زور پر اغواء ہونے والی نابالغ لڑکی بازیاب،ملزمان گرفتار ۔
چند روز قبل (ش)نامی لڑکی کو ملزمان نے ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف وہر اس پھیلاتے ہوئے اغواء کر لیا تھاایس ایچ او تھانہ چوچک انسپکٹر اختر علی اور پولیس ٹیم نے شب وروزمحنت کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مغویہ کو بازیاب کروالیا اور تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیاہے۔











