اسلام آباد، 09 ستمبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو یہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے نیشنل فلڈرسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر دوست ممالک کی مدد سے پاکستان اس مشکل سے نکل کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔