الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے200 سے زائد سیلاب متاثرین میں راشن کی  تقسم

13

کوئٹہ،21ستمبر (اے پی پی)الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے بوائزاسکاوٹ اسکول میں جعفرآباد گنداخہ کے 200 سے زائد سیلاب متاثرین میں راشن تقسم کیا گیا۔ الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے بدھ کے روز بوائزاسکاوٹ اسکول میں راشن تقیسم کی تقریب منعقد ہوئی۔

محمد صادق اور شکارنو نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے متاثرین سیلاب کے مشکلات و مصائب کو دیکھتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن کی جانب اور بلخصوص قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کے حکم پر آج راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ گنداخہ میں 200سے زائد سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا ہے اور کہا کہ  ہماری کوشش ہوگی کہ مزید این اجی اوز اور فلاحی ادارے سے راشن لیں اور سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ شروع دن سے قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی اور ان کے صاحبزادے میر فاروق خان جمالی کی کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی جائے ،الحمداللہ موقع پر پہنچ کر میر فاروق خان اپنے علاقے کے عوام کےساتھ کھڑے ہیں اور  ان کی مدد بھی کررہے ہیں اور کہا کہ  متاثرین کی تمام ضروریات زندگی کا بھرپور خیال رکھاجائے گا اور ان کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا کیا جائے گا،اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے جعفرآباد گنداخہ اور دیگر میں بھی راشن تقسیم کیاگیا ہے۔

متاثرین سیلاب  نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا ہے اور متاثرین سیلاب  کے لئےان کی کوششوں اور کاوشوں و بھرپور معاونت دلجوئی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔