اوکاڑہ؛ تھانہ صدر پولیس نے زناء بالجبر کرنے والے ڈکیت گینگ کے 4کارندے گرفتار کر لئے

16

اوکاڑہ،18ستمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈمحمد فرقان بلال کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں تھانہ صدر پولیس اوکاڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے دوران واردات عورتوں کے ساتھ زناء بالجبر کرنے والے ڈکیت گینگ کے 4کارندے گرفتار کر لئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے مذکورہ ڈکیت گینگ کےگرفتار 4

ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی اورغیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا اور دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی و راہزنی سمیت مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیاہے تاہم مزید تفتیش جار ی ہے۔