اوکاڑہ:یوم زکوٰۃ کے حوالے سےدفتر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد

22

اوکاڑہ،20ستمبر(اے پی پی): پنجاب بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے دفتر میں ڈسٹرکٹ  زکوٰۃ آفیسر مہر غلام فرید دادڑہ کی زیر سرپرستی یوم زکوٰۃ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر اوکاڑہ نے شرکاء کو بتایا کہ محکمہ کی ہدایت پر زکوٰۃ آگاہی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اورہرصاحب استطاعت مسلمان کو چاہئے کہ وہ رضا کارانہ طور پر زکوٰۃ فنڈ جمع کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غرباء و مساکین کی امداد کی جا سکے۔

تقریب میں  شرکاء کو زکوٰۃ کی ادائیگی اور افادیت کے بارے آگاہی دی گئی اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔بعد ازاں

  ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر کی زیر قیادت آگاہی  واک کی گئی.تقریب میں ابوذر غفاری اکاؤنٹنٹ محمداحمد جونئیر کلرک امتیاز حسین آڈٹ اسسٹنٹ احمد شہزاد، محمد یاسین۔سرفراز احمد آڈیٹرز فیلڈ زکوٰۃ کلرکس اور دیگرمکتبہ فکر کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔