اوکاڑہ،11ستمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فرقان بلال نے اوکاڑہ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور اپنے فرائض منصبی ادا کرنا شروع کر دئیے ہیں۔
ڈی پی او محمد فرقان بلال کو ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فرقان بلا ل نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ایس ڈی پی اوز اور انچارج برانچز سے خطاب کرتے ہوئے انہیں آئی جی پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات پر عملدرآمد کرنے اور جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی پی او محمد فرقان بلال نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔