اوکاڑہ23ستمبر (اے پی پی): سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ غفور نے کہا ہے کہ شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفرکی سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ بس اسٹینڈ اورویگن اڈوں پر مسافروں کے لئے سہولیات اور سیکیورٹی کے لئے حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پرعمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پرفارمنس رپورٹ بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز، اڈاہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ انسداڈینگی اقدامات صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے معاملات کو روزآنہ کی بنیاد پر چیک کریں اور خلاف ورزی پر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ غفور نے مزید بتایا کہ مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 14 چالان کئے اور 25 ہزار 500 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔۔