اوکاڑہ:5 لاکھ 8ہزار بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسیئن لگائی گئی۔ سی ای او ہیلتھ

13

اوکاڑہ،24ستمبر ( اے پی پی): چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی  ڈاکٹر مہاراختر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا  کی زیر نگرانی انسداد کووڈ 19 ویکسیئن برائے اطفال مہم  کا آغاز ہواتھا اور آج ضلع میں 5 تا 12 سال کے بچوں کو ایس او پیز کے مطابق ویکسیئن لگانے کے ہدف کو پورا کیا گیا ہے۔اس کے باوجود والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے کرونا سے بچاؤ کی ویکسیئن ضرور لگوائیں