لاہور 12 ستمبر(اے پی پی): سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے اپنی پاکٹ سے سیلاب زدگان کیلئے چندہ دینے والے بچے زبیر نے ملاقات کی۔90شاہراہ قائد اعظم پر ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پی ٹی آئی لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری اویس یونس، بچے کے والد اور چچا بھی موجود تھے.سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بچے کا جزبہ قابل ستائش ہے.پوری قوم کو اسی جزبے کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ پنجاب حکومت بچے کی تعلیم کا خرچہ خود برداشت کرے گی.انھوں نے کہا خاندان کے تین سپیشل چلڈرن کی مالی معاونت کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ زبیر کے تین معذور بھائیوں کا علاج لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں مفت کرایا جائے گا.زبیر کے خاندان کی راشن کی ضروریات بھی پوری کی جائیں گی۔