بلوچستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شروع ، سٹی نالے میں آپریشن کے دوران آٹھ منشیات فروش ہلاک

6

کوئٹہ،7ستمبر  (اے پی پی): بلوچستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، سٹی نالے میں آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ،جوابی فائرنگ میں آٹھ منشیات فروش ہلاک ہوگئے ۔

بدھ کی صبح سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ طور پر سٹی نالے میں آپریشن کی   کارروائی کے دوران 8 منشیات فروش مارے گئے جو  قتل  ودیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے، کارروائی کے دوران  جدیداسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں ، آپریشن میں سٹی نالے میں قائم منشیات فروشوں و منشیات کے عادی افراد کے اڈے بھی مسمار کیے گئے ہیں۔ سٹی نالے میں پولیس کی چوکیاں قائم کر دی  گئی ہے   جہاں   24 گھنٹے پولیس موجود رہے گی۔