کوئٹہ 23 ستمبر (اے پی پی): بلوچستان کے پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم 26 ستمبر سے شروع ہورہی ہے۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر حمید اللہ خان ناصر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور ژوب کی 141 یونین کونسلز میں 8 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤیکسین دی جائے گی۔ مہم میں 3 ہزار 680 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بلوچستان میں جنوری 2021 سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔