بچوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم کے دوران والدین محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں؛سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین

29

اوکاڑہ،17ستمبر(اے پی پی ):چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ، ڈاکٹر مہار اختر حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی میں 5 تا 12 سال کے بچوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم  جو کہ19 تا 24 ستمبر 2022 کے دوران پنجاب بھر میں چلائی جا رہی ہے کے حوالہ سے عوام الناس کے نام اہم پیغام میں والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو کورونا سے بچاؤکی ویکسین پلاکر ان کو محفوظ بنائیں۔