بہاولنگر؛سیلاب میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں 32 لاکھ 40 ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم

13

بہاولنگر،12 ستمبر( اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر بارش اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کے ورثاء میں  32 لاکھ 40 ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم  کر دی گئی ہے ۔

   ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم  نے بارش کی وجہ سے محلہ تیلیاں والا میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی دو بہنوں کے والد کو 1640000 کے چیک دیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد الجبار گجر نے  تحصیل منچن آباد میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں 2افرادکے ورثاء میں فی کس 8 لاکھ کے چیک تقسیم کیے، 4 افراد میں مجموعی طور پر 3240000 روپے مالیت کے امدادی چیک  تقسیم کیے گئے ہیں۔