بہاولنگر،11 ستمبر ( اے پی پی): بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا سمیع اللہ فاؤنڈیشن سکول الفاطمہ کیمپس میں انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء والدین ، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی،تقریب کی صدارت پرنسپل مسسز نبیلہ محمود نے کی۔
طلباء کی جانب سے ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے گئے طلباء نے پرج۔وش انداز میں اپنی پرفارمنس کے زریعے قائداعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلباء نے اپنی تقاریر میں بانی پاکستان قائداعظم کی جدوجہد اور قربانیوں کا بھرپور احاطہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم پرنسپل مسسز نبیلہ محمود نے کہا کہ اس عظیم ملک کے بانی قائداعظم محمد علی جناح ہیں ،قائداعظم محسن پاکستان اور ہمارے حقیقی راہنما ہیں۔
آخر میں بانی پاکستان عظیم قائداعظم کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔