ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیں گے؛ سیکرٹری جنوبی پنجاب الطاف بلوچ

16

ملتان، 08 ستمبر )اے پی پی ): سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی  صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ ہے ، ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیں گے ۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے جمعرات کو ترقیاتی سکیموںکادورہ کے موقع پر کیا۔الطاف بلوچ نے کہا کہ سکیموں  کے معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ،انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی توسیعی بلاک کی اوپی ڈی 31نومبر 2022 تک فعال کی جائے جبکہ مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

 ایس ای نوید گھمن، ایکسئین غلام نبی، ایکسئن علی حیدر نے سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 3 ارب کا نادرہ باد فلائی  اوور 2024 میں مکمل ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ڈیڑھ ارب، امسال 30 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں ، شیر شاہ بائی پاس دوراہیہ سڑک 2024 میں مکمل کرلی جائے گی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ 60 کروڑ کے منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آسان سفر کی سہولت میسر ہو پائے گی۔