جامشورو ،8 ستمبر (اے پی پی): سندھ میں سیلاب زدگان کے لیے روزانہ کی بنیاد پر جاری پاکستان آرمی اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس کی جانب سے ایک اور مشترکہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن کی ہدایت پر لمس کے تجربے کار پروفیسرز، ڈاکٹرز کی ٹیم بشمول پروفیسر ڈاکٹر چیتن،ڈاکٹر بیدار بخت،ڈاکٹر بدر ابڑو،زوہیب میمن نے مٹیاری کے گوٹھ شیر محمد ٹھوڑو میں قائم سیلاب متاثرہ کیمپوں میں میڈیکل کیمپوں کا انعقا د کیا جہاں لوگوں کو مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔
اِس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اجن نے کہا کہ لمس کے اساتذہ شاگرد اور فیکلیٹی ملک میں ہر طرح کے مسائل پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے اورعلاقے کے لوگوں کی امداد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ انہوں نے کہا حالیہ کیمپوں میں زیا دہ تر ڈائریا، جلدی اِمراض،بخار کی شکایات ملیں ہیں، اِن اِمراض کی دوائیں اور منرل واٹر کی بوتلیں د ی گئیں اور مختلف اقسام کے ٹیسٹس بھی کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ ملکی حالات کے معمول پر آنے تک جار ی رہیگا۔ اْنہوں نے کہا مصیبت کی اِس گھڑی میں تمام پاکستانیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق انکی مدد کریں۔











