جلالپورپیروالا،17 ستمبر (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح جلالپورپیروالا میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس تھلہ غازی عباس علمدار سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار غریب شاہ قلندر پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں اور لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے۔