خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر لوئرکوہستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پہنچ گیا

4

پشاور، 06 ستمبر (اے پی پی ):صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر لوئرکوہستان  میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پہنچ گیا، اور لوئرکوہستان کے رنولیہ، دوبیر، کیال اور چوادرہ کے مقامات پر ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مذکورہ  ہیلی کاپٹر کل اپر کوہستان میں ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے گا  اورسیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے یقینی بنایا جائیگا۔

 وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر  6000 کلو راشن سیلاب زدگان کو فراہم کر دیا گیا ہے ، جسمیں آٹا، گھی، چائے، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔