شجاع آباد، 11 ستمبر (اے پی پی): پنچاب کی روایتی کھیل دیسی کشتی میں شجاع آباد کے پہلوان ثقلین پہلوان گورمانی نے رستم لیہ جانی پہلوان نے دنگل جیت لیا۔
تحصیل شجاع آباد کے مقامی گراونڈ میں دیسی کشتی کے چھوٹے بڑے پندرہ سے زائد مقابلے ہوئے جسے پہلوانوں کی زبان میں جوڑ پڑنا بھی کہتے ہیں ، ان مقابلوں میں پہلوانوں نے خوب د اؤ پیچ آزمائے اور بہت بڑی تماشائیوں کی داد سمیٹی۔
فاتح پہلوانوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور اپنے سینئر پہلوانوں سے داؤ پیچ بھی سیکھتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ہر دم تیار رہے اور اپنی فٹنس کو برقرار رکھیں تاکہ اپنے علاقے میں کسی بھی میلہ بیساکھی اور حکومت کے طرف سے جو مقابلے ہوتے ہیں اس میں بھی اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلہ جات سے نوجوانوں میں بھی جوش و جزبہ پیدا ہو تا ہے اور دیگر برائیوں سے بھی نجات ملتی ہے جیسا کہ آجکل موبائل فون پر ویڈیو گیم وغیرہ اور نشہ کی لانت اور کئی اور برائیوں سے چھٹکارا ملتا ہے۔
اس میلے کے آرگنائزر محمد اکبر بھٹی تحصیل شجاع آباد ضلع ملتان بمقام محلہ پٹھان والا بیرون ملتانی گیٹ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مقامی سطح پر بھی حکومت ہمارے مدد کرے تو ہم اس کھیل کو بڑے لیول پر کرانے کی کوشش کریں گے اور اس طرح کے ایونٹ سے نوجوان نسل کو مصروف رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند کھیل میسر ہوگا۔