دیہاتوں میں پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے، آر پی او ملتان

11

ملتان، 06 ستمبر ( اےپی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ نے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن محکمہ پولیس میں بنیادی اور اہم  اکائی  ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ نے ڈی پی او محمد کاشف اسلم کے ہمراہ تھانہ صدر لودھراں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔آر پی او رفعت مختار نے تھانہ صدر کی حوالات،فرنٹ ڈیسک، مال خانہ  اور ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔آر پی او رفعت مختار نے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پراجیکٹ کے تحت تھانہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہےاور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید پولیسنگ کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ڈی پی او آفس آمد پر ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کی پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے امن وامان بارے بریفنگ دی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شر کت کی۔آر پی او رفعت مختار راجہ نے کہا کہ دیہاتوں میں پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور افسران کرائم کی فری رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔سنگین مقدمات کے چالان بر وقت عدالت بھجوائیں اور مجرمان کو گرفتار کریں اور مال مسروقہ برآمد کروائیں۔اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے خصوصی مہم چلائیں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔