روڈ سیفٹی بارےجاری آگاہی مہم سے ٹریفک حادثات میں ریکارڈ کمی ہوئی؛ یونس خان نیازی

18

اٹک،20 ستمبر (اے پی پی): نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس  بیٹ تھری کامرہ یونس خان نیازی نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس دن رات عوامی خدمت میں کوشاں ہے۔ روڈ یوزر کے لیے روڈ سیفٹی بارےجاری آگاہی مہم سے ٹریفک حادثات میں ریکارڈ کمی ہوئی، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کی تقسیم کا بنیادی مقصد ان میں شعور پیدا کرنا ہے کہ ہیلمٹ  کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

 ان خیالات کا اظہار  انہوں نے  جی ٹی روڈ  ہرو ٹول پلازہ پر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے روڈ یوزر کی بہتری کے حوالے سے جاری آگاہی مہم کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس آئی جی خالد محمود،ڈی آئی جی نارتھ اشفاق احمد خان،سیکٹر کمانڈر نارتھ ون نزاکت علی بنگش کے احکامات کی روشنی میں  پولیس افسران عوامی خدمت کا فریضہ بااحسن طریقہ سے نبھانے میں کوشاں ہیں۔

ڈی ایس پی نے  بتایا کہ آج کثیر تعداد روڈ یوزر  بالخصوص  موٹر سائیکل سوار میں ہیلمنٹ اور پمفلٹ  تقسیم کیے گئے۔ انہوں  نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار جی ٹی روڈ پر آنے سے قبل ہیلمٹ ضرور پہنیں یہ انکے لیے و دیگر روڈ یوزر کیلیے بہتری کا سبب بنے گا۔

اس موقع پر انسپکٹر  سردار فاروق خان،پی اواحمدخان،پی او امجد، پی او اسرار، پی او نوید ودیگر  افسران بھی موجود تھے ۔