ریلیف فنڈ کے تحت متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے ، محمود خان

15

پشاور، ۶ستمبر{اے پی پی}: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے دیگر بینکوں میں بھی اکاؤنٹ کھولے جائیں اور اس سلسلے میں فنڈز کے موثر استعمال کے لیے ہوم ورک مکمل کر کے حتمی لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چیف منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جس میں انہوں نے متعلقہ حکام کو سیلاب سے تباہ گھروں کی بحالی کے لیے متاثرین کو نقد رقم  فراہم کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں بین الاقوامی شراکت داروں کو بھی شامل کیا جائے۔اجلاس میں کمیٹی کی ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہوئے-