لاہور، 09ستمبر(اےپی پی): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیےلاہور کی ترقی اور لاہور کے شہریوں کی خوشحالی کے لئے سی بی ڈی جیسے منصوبے ضروری ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کو عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھائیں گےسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیےلاہور کی ترقی اور لاہور کے شہریوں کی خوشحالی کے لئے سی بی ڈی جیسے منصوبے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ویژن بہت واضح ہےمنصوبے سے متعلقہ امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
صوبائی مشیر عامر سعید راں، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹریز ہاؤسنگ،قانون،آبپاشی،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی بورڈ ممبر شنیلہ علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف ایگزیکٹو اربن یونٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔