سکھر۔ 9ستمبر(اے پی پی) ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی کی طرف سے آج تھانہ جھانگڑو سے تھانہ کھڈیری کے کچے کے سیلاب اور برسات سے متاثرہ افراد کے لیے راشن کی تقسیم کی گئی اس موقع پر ریلیف ٹیم کے انسپکٹر رفیق قریشی اور ڈی ایس پی روہڑی حضور بخش سولنگی نے راشن،منرل واٹر،بسکٹس و دیگر ضروریات زندگی تقسیم کیں۔
ڈی آئی جی نے اپنی ریلیف ٹیم کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں،پولیس ریلیف آپریشن میں ساتھ، مدد کرنے پر مخیر حضرات سمیت میڈیا کے کردار کو بھی قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے ان کا شُکریہ ادا کیا۔