سکھر؛ ایدھی فاؤنڈیشن کیجانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ریلیف آپریشن جاری

10

سکھر،6ستمبر(اے پی پی): ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین فیصل ایدھی   نے  پاکستان  کے صوبوں سندھ، بلوچستان، اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع اور دور دراز گاؤں میں بارشوں اور سیلاب سے  متاثرہ خاندانوں میں  ریلیف آپریشن کیلئے  اپنی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں جو کہ ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں ہوئی ہیں۔

احمد ایدھی نے سکھر کے مختلف علائقوں اور  قریبی گاؤں کنڈھڑہ  جہاں اسکولوں میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں  میں جن کی بڑی تعداد موجود ہیں انکو خشک راشن، اور ضرورت استعمال کا سامان تقسیم کیا۔