سکھر؛ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا برسات و سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا

3

سکھر، یکم ستمبر(اے پی پی ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی برسات و سیلاب متاثرہ  علاقوں کا جائزہ  لینے سکھر پہنچ گئے ، اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بیراج کالونی میں قائم   کردہ متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کرکے انکے حالات معلوم کیےاور بچوں  میں  تخائف  تقسیم کیے ۔

صدر مملکت نے  ریلیف  کیمپ میں قائم  میڈیکل کیمپ کا جائزہ  لیتے ہوئے  مقررہ عملے کو ہدایات دیں کہ متاثرین کی صحت کا خیال رکھا جائے  اور بروقت علاج کیا جائے ۔