اسلام آباد، 11 ستمبر (اے پی پی ): سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے پیر کو یہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بین الپارلیمانی یونین ( آئی پی یو )کے صدر دوآرتے پاشیکو کا استقبال لیا۔ صدر آئی پی یو سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےلیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔