کوئٹہ 23 ستمبر (اے پی پی): سیلاب متاثرہ علاقوں میں بلوچستان حکومت کا کسانوں کو سبسڈی دینے کا بڑا فیصلہ۔ متاثرہ علاقوں میں زرعی شعبہ کی بحالی کیلئے کاشتکاروں کو 15 اعشاریہ 83 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو کی صدارت میں زرعی پلان اور فوڈ سیکورٹی سے متعلق اجلاس میں سبسڈیز کی منظوری دی گئی۔ یوریا کیلئے 6 اعشاریہ 47 ارب، بیجوں کیلئے 6 اعشاریہ 71 ارب، ٹیوب ویل، بورنگ اور سولر سسٹم بحالی کیلئے بھی 2 اعشاریہ 62 ارب روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس کو بریفینگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے خریف کی فصلوں کا 52 فیصد علاقہ متاثر ہوا۔ زرعی سبسڈی بارانی اور نہری دونوں علاقوں میں دی جائے گی۔ صوبے میں آٹے کا قلت دور کرنے کیلئے پنجاب اور پاسکو سے گندم خرید رہے ہیں۔