سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے ,چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی

16

نصیرآباد،07 ستمبر (اے پی پی ): چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، وفاقی  حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے، ملک میں تین کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ  دو ہزار ارب کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں، روڈ اور ریلوے نیٹ ورک پر کام جاری ہے جو جلد ہی بحال کر دئے جائیں گے۔

 بدھ کو یہاں سوشل ویلفئر دارالعمان ڈیرہ مراد جمالی میں بنائی گئی خیمہ بستی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

کیا ان کے ہمراہ سینٹرز مولانا عبدالغفور حیدری،سید مشاہد حسین،خان آف قلات پرنس عمر احمد زئی نصیب اللہ بازئی اور ثناء جمالی بھی تھے اس سے قبل چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو کمشنر نصیرآباد بشیر بنگلزئی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے سیلابی صورتحال کے متعلق بریفننگ دی اور چیئرمین سینٹ نے محکمہ ہیلتھ نصیرآباد،اور لائیو اسٹاک کی جانب سے لگائی گئی میڈیکل کیمپ، اور یونیسیف کی جانب سے بنائی گئی عارضی اسکول کا بھی دورہ کیا اسکول کے طلبہ وطالبات سے سبق سنا اور ان میں کھلونے تقسیم کیئےچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں سیلابی اور ایمرجنسی کی صورتحال ہے جس سے نمٹنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ خاص کر پاک فوج میدان میں کام کررہی ہے اور سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے انہیں ٹینٹ،راشن سمیت دیگر سامان فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ بھائیوں کے حالات دیکھنے اور ان کی بحالی کے لئے کیئے گئے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سینٹرز کے ہمراہ جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعد اب سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے 3کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی مکمل بحالی کے لئے وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوست ممالک سیلاب متاثرین کے لئے بڑے پیمانے پر تعاون کررہے ہیں جن کے ہم مشکور ہیں صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک میں سیلاب بڑے پیمانے پر تھا مگر اس کے نقصانات بہت ہی کم ہوئے ہیں۔