سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری زوار بہادر کی قیادت میں علماء کے وفد کی ملاقات

7

لاہور12،ستمبر ( اے پی پی ) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری زوار بہادر کی قیادت میں علماء کے وفد نے ملاقات کی ۔90شاہرہ قائد اعظم پر ہونے والی ملاقات کے دوران نو لکھا لنڈا بازار میں سکھ کمیونٹی کے ساتھ مسجد اور دربار کے ایشو کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔قاری زوار بہادر نے سینئر وزیر کا منصب سنبھالنے پر میاں اسلم اقبال کو مبارک باد دی۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ معاشرے میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا بر قرار رکھنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے پرامن معاشرے کے قیام کیلئے علماء کو اپنا موثر کردار اداکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لنڈا بازار میں مسجد اور دربار کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کر لیا جائے گادونوں جانب کے ممبران پر مشتمل کمیٹی مسئلہ کا حل نکالے گی۔