شہباز ایئرفورس کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم

5

جیکب آباد، 15 ستمبر (اے پی پی):شہباز ایئرفورس کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا  اور ادویات فراہم کی گئیں۔تحصیل ہسپتال ٹھل میں  قائم میڈیکل کیمپ میں ماہر امراض ڈاکٹروں نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ کیمپ  میں سیلاب سے متاثرہ افراد مریضوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جہاں پر ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور مریضوں کو  فری میں ادویات فراہم کی گئیں۔