صوبائی حکومت کی جانب سے دھرنے پر بیٹھے مِسنگ پرسنز کے لواحقین سے بارہا رابطہ کیاگیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

5

کوئٹہ ,08 ستمبر (اے پی پی ) وفاقی کابینہ کمیٹی براے مِسنگ پرسنز نے جمعرات کو یہاں کوئٹہ آمد پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اور بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق تبادلہ خیال کیا کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ اور دیگر وفاقی وزراءکےعلاوہ شازیہ مری آغا حسن بلوچ سینیٹر کامران مرتضی بھی شامل ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبائی حکومت خلوص نیت سے اس مسئلہ کا حل چاہتی ہےجس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے دھرنے پر بیٹھے مِسنگ پرسنز کے لواحقین سے بارہا رابطہ کیاگیا ہےاس دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دھرنے پر بیٹھے لواحقین کے ساتھ ہمدردانہ رویہ روا رکھا گیااور انکے مطالبے پر مسنگ پرسنز کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا تاہم جو ڈیشل کمیشن کے سامنے کوئی پیش نہیں ہوا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ وفاقی حکومت خوش نیتی اور پولیٹیکل ویل کے ساتھ مِسنگ پرسنز کے مسئلہ کا حل چاہتی ہے تاکہ مِسنگ پرسنز کے لواحقین اور حکومت کے درمیان اعتماد سازی کی فضا ءپیدا کی جاے کابینہ کمیٹی نے صوبائی وزراءاور صوبائی حکام کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا جس میں صوبائی وزراءکے علاوہ بی این پی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار بھی شامل تھیں ۔