صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے جرمنی سفیر الفریڈ گریناس کی ملاقات

9

لاہور، 20ستمبر (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سے  پنجاب اسمبلی میں جرمنی کے سفیر مسٹرالفریڈ گریناس نے ملاقات کی،جس  دوران  باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔

 جرمنی کے سفیرمسٹرالفریڈ گریناس نے ملاقات کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ پنجاب کے تمام 36اضلاع کے تمام خاندانوں کوصحت سہولت کارڈفراہم کردئیے گئے ہیں، اب پنجا ب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے سائبرنائف کی سہولت فراہم کرنے جارہے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ پنجاب میں صحت سہولت کارڈکا پراجیکٹ انتہائی کامیاب ہواہے، پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناہوں گی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 23بڑے اور سرکاری ہسپتال جبکہ  11مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں ۔ انہوں  نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران پوری پاکستانی قوم نے اپنے بہن بھائیوں کی مددکی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو سہولت دینے کیلئے جرمنی کی حکومت کے مشکورہیں۔

 جرمن سفیر مسٹرالفریڈگریناس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی گفتگوسے بہت متاثر ہواہوں۔ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب سے تعاون جاری رکھیں گے،پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

اس موقع پر سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق اور وفد میں دیگرممبران شامل تھے۔