صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے، عامر خٹک

5

ملتان،09ستمبر(اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ڈینگی کے خاتمے بارے ڈویژنل انتظامیہ کے عملی اقدامات جاری ہیں، کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر کمشنر افس میں ڈینگی سپرے کروایا گیا۔

انجینئر عامر خٹک نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملتان ڈویڑن کو ڈینگی فری بنانے بارے کوشاں ہیں تمام سرکاری دفاتر کی مکمل صفائی کروا کر کاڑ کباڑ ٹھکانے لگایا جائے اور عوام الناس کو ڈینگی بارے آگاہ کیا جائے۔ڈینگی مچھر سے ڈرنے کی بجائے ماحول خشک رکھیں،ماحول صاف اور خشک رکھ کر ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے اور کہا کہ شہری ڈینگی خاتمے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور  علماءڈینگی بارے جمعہ کے خطبات میں ڈینگی کیخلاف شعور اجاگر کریں۔