فصلوں کی بہترین پیداوار کیلئے نامیاتی کھاد کا استعمال فائدہ مند ہے، ڈاکٹر مقرب علی

12

جلالپورپیروالا،06 اگست (اے پی پی): جلال پورپیروالہ جامعہ زرعیہ ملتان کے زیر اہتمام نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان جلال پور کیمپس میں نامیاتی کھاد کی تیاری اور زرعی زمین پر نامیاتی کھادوں کے استعمال کے طریقہ کار پر مبنی چودہ روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، Director External Linkages ڈاکٹر مقرب علی نے کہا کہ نامیاتی کھادوں کی تیاری کے لئے 40 سے زائد فارمرز نے اس ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ہے جس میں ناصرف سائنسی بنیادوں پر بلکہ عملی طور پر بھی کسانوں کو نامیاتی باقیات سے کھاد تیار کرنے کا طریقہ سیکھایا گیا ہے ، نامیاتی کھاد کے طریقہ کار کو سیکھنے کے بعد کسان اپنے زرعی فارمز پر اپنی زرعی زمین کے لئے نامیاتی کھاد خود تیار کر سکیں گے ،جس سے کیمیائی کھادوں کی خریداری میں کمی سے کسان بھائیوں کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی اور ساتھ ہی نامیاتی کھاد کے استعمال سے زمین کی طاقت اور فصل کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا اور خود تیار کردہ نامیاتی کھاد سے کسان ایک لمبے عرصے تک اپنی زمین کی ذرخیز رکھ سکتا ہے۔