اوکاڑہ،06ستمبر (اے پی پی) اوکاڑہ میں پاک آرمی کی جانب سے لگائے گئے ریلیف کیمپ پر شہریوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امدادکے لئے بستر، کمبل ،لحاف، راشن،پینے کاپانی اوردیگر اشیاء ضروریہ ملی جذبے کے تحت ایک دوسرے سے بڑھ کر پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان کی ترسیل پر شہری پاک آرمی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کیونکہ زمانہ امن ہو یا حالت جنگ کے علاوہ ہر قسم کی ناگہانی آفات، مشکلات کی گھڑی میں پاک آرمی ملک کے دفاع کے ساتھ اپنے عوام کی حفاظت کے لئے پیش پیش ہوتی ہے۔شہریوں نے اپنا امدادی سامان ریلیف کیمپ اپنا فرض سمجھ کر پہنچانے کا سلسلہ جاری کیا ہے۔