فیصل آباد، بنیادی اشیاءمیں ملاوٹ کسی بھی صورت ناقابل معافی جرم ہے، ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی

15

فیصل آباد، 21 ستمبر ( اےپی پی): بنیادی اشیاءمیں ملاوٹ کسی بھی صورت ناقابل معافی جرم ہے،صحت مندزندگی گزارنےکےلیےدودھ ہماری خوراک کابنیادی حصہ ہے،اسی لیےڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر فیصل آباد کی ڈیری اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کاعلی الصبح شہرکےداخلی وخارجی راستوں پرناکہ لگاکر33دودھ بردارگاڑیوں اورشہرمیں موجود12دکانوں کوجدیدترین مشینری سےچیکنگ کرکے5گاڑیوں اور3دکانوں کو ناقص کوالٹی دودھ کی ترسیل پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے سیکشن 13  کے تحت  مجموعی طورپر38000روپےجرمانہ جبکہ غیرمعیاری اورمضرصحت قراردیاگیا120لیٹردودھ موقع پر ضائع کردیا گیا۔