فیصل آباد؛ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر مرغی کی  دوکان اصلاح تک بند

6

فیصل آباد،11ستمبر (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فیصل آباد کی ڈیری/ویٹرنری ٹیم نے افغان آباد میں مرغی کی  دوکان  کا دورہ کیا تو وہاں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،کاکروچ اور کیڑوں کی بہتات،انتہائی گندی سلاٹرنگ کونز کے استعمال اور لکڑی کے پھٹے پر کام کیا جا رہا تھا جس پر دکان کو فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت اصلاح تک بند کر دیا گیا۔

یاد رہے اسی دکان کو پہلے بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے وارننگ اور جرمانے عائد کئے گئے تھے۔