فیصل آباد ؛06 گینگ کے 19 ملزمان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

7

فیصل آباد،11ستمبر(اے پی پی):سی پی او عمر  سعید ملک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں فیصل آباد پولیس کی کارروائی ، چوری ، ڈکیتی اور منشیات کے کل 06 گینگ کے 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کے مختلف مقدمات میں ملوث تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے پولیس لائن میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے  قبضہ سے  24 موٹر سایئکل ، 14 مبائل فونز، 4 عدد ویپین ، 64 کلو منشیات اور 5800000 نقدی بر آمد  کی گئی ہے۔