کوئٹہ، 18 ستمبر (اے پی پی): قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان مولانا علی محمد تراب، صدر زم ویلفیئر ٹرسٹ قاری حبیب احمد میر محمدی کی قیادت میں وفد نے کوئٹہ میں ملاقات کی ہے اور انہیں بلوچستان کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے مخیر اداروں اور حضرات کی جانب سے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مخیر اداروں اور حضرات کے تعاون سے اس بڑے چیلنج پر قابو پالیں گے اور بحثیت ایک قوم ہم نے ملکر متاثرین کی معاونت اور مکمل بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔











