لاہور؛ کمشنرمحمد عامر جان کی زیرصدارت اجلاس، چہلم امام حسین اور عرس داتا صاحب کے لئے سکیورٹی و میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا گیا

13

لاہور، 9 ستمبر ( اے پی پی): کمشنر لاہور محمد عامر جان کی زیرصدارت اہم اجلاس ،چہلم امام حسین اور عرس داتا صاحب کے لئے سکیورٹی و میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں علمائے اکرام فقہ جعفریہ لائسنس ہولڈرز ، ڈی سی لاہور،ایس ایس پی سکیورٹی،سی او ایم سی ایل سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ک

مشنر لاہور کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں چہلم امام حسین کے کل 31 جلوس اور 72مجالس ہونگی، چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس  اور عرس داتا صاحب 17ستمبر کو ہونگے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ مرکزی جلوس سمیت تمام جلوسوں کے راستوں کو مکمل طورپر کلیئر کیا جائیگا،لاکھوں کی تعداد میں شرکاء و زائرین ہونگے، انتظامیہ اور علماء کا باہمی رابطہ نظم کو برقرار رکھے گا،تمام انتظامات کے ایس اوپیز طے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام روٹس پر پوسٹرز،بینرز،سٹیمرز ،وال چاکنگ کو مکمل طور پرختم کیا جائے،سیف سٹی اتھارٹی  کیمروں کو سو فیصد فعال رکھیں،اضافی کیمرے بھی لگیں گے۔

کمشنر  نے کہا کہ داتا صاحب دربار کے گرد اور چہلم روٹس پر صفائی اور پیچ ورک کل سے شروع کیا جائے،لاہور میں بین المسالک ہم آہنگی کی فضا مضبوطی سے قائم ہے،علماء سے راہنمائی لیں گے۔