لاہور،11 ستمبر ( اے پی پی ): کمشنر لاہور محمد عامر جان نے ٹی ایچ کیو خواجہ سعید کا دورہ کیا ۔انہوں نے آوٹ ڈور انسداد ڈینگی سپرے اور سرویلنس کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی ڈاکٹرز ،ہیلتھ سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال علاقہ کے لوگوں کے علاج کیلئے کلیدی سہولت ہوتی ہے، ایسے ہسپتال میں لوگوں کا جانفشانی سے علاج بڑے ہسپتالوں پر دباو کم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں عام بیماریوں اور سرجری کی تمام ادویات کی دستیابی کو حکومت نےیقینی بنایا ہے۔