لاہور ؛کھیلوں سےمتعلقہ مختلف منصوبہ جات پر جائزہ اجلاس، چیئرمین ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان کی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

4

لاہور، 9 ستمبر ( اے پی پی ):  چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل کی زیر صدارت کھیلوں سے متعلقہ مختلف منصوبہ جات پر جائزہ اجلاس میں فیصل آباد اور سیالکوٹ میں جاری ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹرز کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سپورٹس علی جان نے منصوبوں کی پیشرفت بارے اجلاس کو آگاہ کیا ۔

اجلاس میں لاہور اور سیالکوٹ میں ہائی پرفارمنس ہاکی سنٹرز سمیت سیالکوٹ میں بین الاقوامی طرز کے جناح اسٹیڈیم کی بحالی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کرکٹ، ہاکی و دیگر سپورٹس کے شعبوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کی خواہاں ہے، بہترین مواقع کی فراہمی سے نیا ٹیلنٹ اجاگر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سازگار ماحول مہیا کیا جائے تو وہ ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کر سکتے ہیں۔

 اجلاس میں سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔