لورالائی؛ ہیلپ بلوچستان کیجانب سے  سیلاب متاثرہ  250 خاندانوں میں راشن تقسیم

43

لورالائی،19 ستمبر ( اے پی پی):  لورالائی کے پسماندہ تحصیل میختر سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم کے بعد آج ایک بار پھر “ہیلپ بلوچستان” کے چئیرمین سماجی شخصیت ڈاکٹر امیرمحمد خان جوگیزی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر تحصیل میختر لورالائی میں 250 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

اس موقع پر سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی، ونگ کمانڈر میختر میجر اسامہ، ونگ کمانڈر ایل ایس میجر زونیر، گورنر  اور سردار خضر حیات جوگیزیئ، سماجی رہنما حاجی سلیم خان جوگیزئ، سردار عبدالحکیم حمزہ زئی، طارق خان رفیق خان  اور میختر کے قباہلی عمائدین   بھی موجود تھے ۔

  سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ہر غریب اور متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن ضرورت کو پورا کرنے کی ہمیشہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم  باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ محبت و سکون سے رہیں، روز روز کی لڑائی جھگڑے مساہل کا حل نہیں، ہمیں ترقی کے راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا اتحاد واتفاق سے ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ جو بھی ترقی  کی مخالفت کرے گا وہ علاقے کا ہمددر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پانی کا ایک بہت بڑا منصوبہ سیھن ندی پر میختر کی عوام  کیلئے  شروع ہورہاہے لیکن خدارا انھیں ذاتی مفاد کا شکار نہ بننے دیں۔