متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر ایک اور پرواز پاکستان  پہنچ گئی

8

راولپنڈی،11ستمبر  (اے پی پی):متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر ایک اور پرواز  اتوار  کو پاکستان  پہنچ گئی ہے ۔پرواز  ،  پاکستان   کے سیلاب متاثر ہ علاقوں کیلئے  خوراک،خیمے    اور میڈیکل آلات  لے کر پاکستان  پہنچی ہے  ۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے شکریہ ادا کرتا ہے۔